ریکارڈ کھا لیں ملیں، ثابت ہو گیا عوام الخدمت پر اعتماد کرتے ہیں ،نعمت اللہ خان

جمعہ 16 ستمبر 2016 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 ستمبر۔2016ء) سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے عید الا ضحی پرریکارڈ چرم قربا نی الخدمت کو دینے ،فی سبیل اللہ قربانیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور مستحقین اور ضرورت مندوں اور یتیموں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے پر ملک بھر کے عوام با لخصوص کر اچی کے شہریوں سے اظہار تشکر کیا ہے ،جمعہ کو جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ الخدمت کے قربا نی پراجیکٹ تحت ملک بھر میں منظم انداز میں فی سبیل اللہ قر بانیاں کی گئیں اور کراچی سمیت سندھ و بلوچستان ،خیبر پختو نخوا اور پنجاب اور آزاد کشمیر کے ہزاروں مستحقین و ضرورت مندوں کے گھروں تک گوشت پہنچایا ،نعمت اللہ خان نے کہا کہ عید الا ضحی پر لوگوں نے الخدمت کے تحت فی سبیل اللہ قربا نیوں میں بھر پور حصہ لیا ان کا یہ جذبہ قابل قدر ہے اوروہ بڑے اجر وثواب کے مستحق ہیں ، الخدمت نے ماضی کی روایت کو زندہ رکھا ہے اور یہ آئندہ بھی اسی روایت کوزندہ رکھے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے عید الا ضحی پر امن وامان کی صورتحال کی تعریف کی اور کہا کہ اہا لیان کراچی نے اس بار اطمینان بخش طریقے سے ساز گار ماحول میں قربا نی کی ہے جس پر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادار ے مبارکباد کے مستحق ہیں ،انہوں نے الخدمت کے تمام کارکنوں اور ر ضا کاروں کے جذبے کو سراہا جنہوں نے پراجیکٹ کیلئے بھر پور محنت کی، الخدمت ملک بھر میں عوام کی خدمت اورکمزور طبقے کو مضبوط بنانے کی جدوجہدکر رہی ہے اور لوگ اس کے کاموں پر اعتماد کر تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کو عید الاضحی پر ریکارڈ چرم قربا نی ملنا عوام کے اعتماد کا مظہر ہے ۔

متعلقہ عنوان :