مولا بخش چانڈیو کئی روز سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا واویلا کر رہے ہیں ، پیپلز پارٹی کا سندھ کارڈ کئی بار ریچارج اور استعمال ہو چکا ہے ، سندھ کو کاغذوں میں پیرس بنانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی کی پریس کانفرنس

جمعہ 16 ستمبر 2016 23:28

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ مولا بخش چانڈیو کئی روز سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا واویلا کر رہے ہیں ، پیپلز پارٹی کا سندھ کارڈ کئی بار ریچارج اور استعمال ہو چکا ہے اور سندھ کو کاغذوں میں پیرس بنانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مولا بخش چانڈیو کئی روز سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا واویلا کررہے ہیں اس کی پارٹی کا سندھ کارڈ کئی بار ریچارج اور استعمال ہو چکا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ خوابوں کی دنیا سے نکل کر عملی دنیا میں قدم رکھیں۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری سے ثابت ہو گیا سندھ میں ایس ایچ اوز کی حکومت ہے۔ پارلیمانی رہنما کی گرفتاری پر حکومت کو آگاہ کیا جاتا ہے لیکن خواجہ اظہار کی گرفتاری سے سندھ حکومت بے خبر رہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پروگرام کے تحت سندھ میں 6 بڑے ہسپتال بنائیں گے۔ مولا بخش چانڈیو یہ یاد رکھیں کہ سندھ کارڈ اب نہیں چلے گا۔