ڈاکٹر عمران فاروق کی چھٹی برسی ، ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام

جمعہ 16 ستمبر 2016 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء ) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سابق کنونیر ڈاکٹر عمران فاروق کی چھٹی برسی منائی گئی۔ برسی کا اجتماع کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کیلئے شریف آباد میں واقع ان کی رہائشگاہ پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجتماع میں ان کے والد محمدفاروق، والدہ رئیسہ بیگم و اہل خانہ سمیت ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین و حق پرست اراکین کمال ملک اور محفوظ یار خان، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی، ڈسٹرکٹ اور یوسیز کے چیئرین و وائس چیئرمین، بلدیاتی نمائندگان، شعبہ جات کے ذمہ داران، ایم کیو ایم کی مختلف ٹاؤنز اور یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان سمیت بڑی تعداد میں حق پرست عوام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :