کوئٹہ ، فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں کانگو کے شبہ میں متاثرہ افغان مہاجر لڑکی کو داخل کرا دیا گیا

جمعہ 16 ستمبر 2016 23:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء ) کوئٹہ کے فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں کانگو کے شبہ میں متاثرہ افغان مہاجر لڑکی کو داخل کرا دیا گیا جبکہ پہلے سے زیر علاج ایک مریض اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔

(جاری ہے)

فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ کے انچارج ڈاکٹر عباس نوتکانی کے مطابق کو ئٹہ میں قائم وارڈ میں عید کے 3دنوں میں کسی بھی مریض کو نہیں لایا گیا لیکن سنجاوی سے تعلق رکھنے والا ایک کانگو کا مریض اورنگز یب جو زیر علاج تھا جانبر نہیں ہو سکا اور اس کی موت واقع ہو گئی۔

انہوں نے بتایاکہ مجموعی طور پر اب تک مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12ہوگئی ہے جبکہ اب تک 106افراد کو کانگو کے شبہ میں علاج کیلئے لایا جاچکا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں ایک 16سالہ افغان مہاجر لڑکی کو کانگو کے شبہ میں ہسپتال داخل کرایاگیا ہے جس کے خون کے نمونے تشخیص کیلئے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں۔