رواں سال کا آخری چاند گرہن پاکستان سمیت کئی ملکوں میں دیکھا گیا، کروڑوں افراد نے نظارہ کیا

چاند گرہن شب 9 بج کر 55 منٹ پر شروع ہو کر جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ایک بج کر 54 منٹ تک جاری رہا

جمعہ 16 ستمبر 2016 23:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16ستمبر ۔2016ء ) رواں سال کا آخری چاند گرہن جمعہ کو پاکستان سمیت کئی ملکوں میں دیکھا گیا، کروڑوں افراد نے نظارہ کیا ،دوران چاند گرہن آزاد کشمیر ،سندھ، جنوبی پنجاب میں بھی آسمان صاف تھا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن جمعہ کی شب 9 بج کر 55 منٹ پر شروع ہوا اورجمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک بج کر 54 منٹ تک جاری رہا ۔

جمعہ کی شب 11 بج کر 55 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہوا ۔دوران چاند گرہن آزاد کشمیر ،سندھ، جنوبی پنجاب میں بھی آسمان صاف تھا ۔ چاند گرہن پاکستان میں بھی دیکھا گیا۔ ایشیاء ، افریقہ ، آسٹریلیا ، یورپ جزیرہ مغربی الکاہل میں بھی چاند گرہن واضع تھا ۔ دوران چاند گرہن بلوچستان میں بھی آسمان صاف تھا ۔ کروڑوں افراد نے نظارہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :