آپریشن ضرب عضب نے تاریخی کامیابیاں سمیٹی ہیں، رچرڈ اولسن

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:18

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 ستمبر۔2016ء ) امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ باعث پاکستانی افواج نیآپریشن ضرب عضب میں تاریخی کامیابیان حاصل کی ہیں، آپریشن میں دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مدد ملی ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعمیری روابط خطے میں امن واستحکام کیلیے لازمی ہیں۔واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے دوران پاکستان اور افغانستان کے متعلق امریکی نمائندہ خصوصی نے کہاکہ پاکستان 40 سال سے 15 لاکھ افغان باشندوں کو پناہ دے کرانتہائی اہم کام کررہا ہے لیکن اسلام آباد کو عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہونگے۔

پاک افغان سرحدی علاقوں میں عسکریت پسندوں اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے باعث پاکستانی افواج نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہیں اور ان علاقوں سے دہشتگردوں اور عسکریت پسندوں کا صفایا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جنرل راحیل شریف کے جولائی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان نے افغان شہریوں کوپناہ اور خطے میں طویل مدتی امن واستحکام میں امریکا کی مدد کی اور کررہاہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعمیری روابط خطے میں امن واستحکام کیلیے لازمی ہیں۔ رچرڈ اولسن نے کہا کابل میں امریکن یونیورسٹی پر حملے کے بعد اسلام آباد نے کابل کواہم شواہد دیے اور ان شواہد کی بنیاد پر پاک فوج نے کومبنگ آپریشن کرکے نتائج کا تبادلہ افغانستان سے کیا ۔

متعلقہ عنوان :