خواجہ اظہار الحسن نے سندھ ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائرکردی
وزیراعلیٰ سندھ نے کل حوصلہ دکھایا اور جرات سے کام لیا،22اگست کے اصل مقدمے میں نامزد نہیں تھا۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہارالحسن
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:44
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2016ء) :ایم کیوایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے سندھ ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔ذرائع کے مطابق خواجہ اظہار نے اشتعال انگیز تقریر کیس سمیت تین مقدمات عبوری ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔خواجہ اظہار کی رہائی کی تفتیشی افسر نے عدالت میں عبوری رپورٹ پیش کی۔
جس میں کہا گیا کہ خواجہ اظہار کو شواہد نہ ہونے کی بنا پر رہا کیا گیا۔عدالت نے ضابطہ فوجداری497کے تحت حتمی رپورٹ14روز میںطلب کرلی ہے۔(جاری ہے)
عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کرنے بعد خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22اگست کے اصل مقدمے میں نامزد نہیں تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کل حوصلہ دکھایا اور جرات سے کام لیا۔یاد رہے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار کو گزشتہ روز اشتعال انگیز تقریر کیس میں ضمانت نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
جس کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر انہیں رہا کردیا گیا۔تاہم آج خواجہ اظہار نے عبوری ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔معطل ایس ایس ملیر راؤ انوار کے مطابق خواجہ اظہار پر 30سے زائد مقدمات درج ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
پاکستان نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی
-
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں،گورنر سندھ
-
بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد
-
ای چالاننگ کے ڈیفالٹرز سے وصولی کے لئے لائحہ عمل تیار
-
وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ڈی آر ایس پاکستان اور امریکہ مسٹر ٹوڈ شے کی ملاقات
-
زمین کے تنازعہ پر قتل کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس ، گندم خریداری میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اراکین اسمبلی پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی
-
غیرقانونی بھرتی کا ریفرنس،شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہ ہو سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.