جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام گلستان اورپشین میں شہداء کانفرنسیں

شہداء اسلام اس دین مبین کاعظیم سرمایہ ہیں،ہمیں اس پرفخرہے کہ آج کے معاشرے میں بھی غیورمسلمان اپنے لخت جگرکوقربانی کے میدان میں بھیجتے ہیں،عظیم قربانیوں کی بدولت سیدحکمت اللہ کانام تاریخ میں روشن رہے گا،علامہ مولاناحافظ محمدیوسف،شیخ الحدیث مولانارحمت اللہ آغا،شیخ مولاناسیف اللہ آغا،مولاناخدائیداد،مولوی ہدایت اللہ اورمولوی محمدیوسف کاخطاب

ہفتہ 17 ستمبر 2016 23:04

پشین/گلستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17ستمبر ۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانامحمدحنیف،مفتی غلام حیدر،شیخ مولاناعبدالبصیر،مولاناخدائیداد،مولوی محی الدین،شعراء جمعیت مولوی عبدالمصورمسرور،قاری جمعہ خان ساجدقاری محمودشاکراورسیدنصیب اللہ آغانے گلستان کلی شمشوزئی میں حافظ اولیاء شہیدودیگرشہداء کی یادمیں شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام میں جہادقیام امن اوراسلام کی سربلندی کے لئے کیاجاتاہے جب اسلامی ملک پراستماری قوتیں حملہ آورہوں تواس ملک کے مسلمانوں پراپنی سرزمین کی خودمختاری اوراسلامی شعائرکے تحفظ کے لئے جہادفرض ہوتاہے افغانستان ہماراہمسایہ اوراسلامی ملک ہے جس پرامریکہ کی سربراہی میں نیٹوسمیت چالیس سے زائدممالک نے یلغارکرکے وہاں کاامن،اقتصاد،تعلیم،اسلامی شعائراورملی روایات کوتہس نہس کردیاطالبان اپنے ملک کے دفاع اورخودمختاری کے لئے استعماری قوتوں کے خلاف برسرپیکارہیں جوان کاقانونی اوراسلامی ہے انہوں نے کہاکہ اسلامی نظام کے نفاذاورملک کی خودمختاری کے لئے جن نوجوانوں نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیاہم ان کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں ان کی قربانیوں کی بدولت آج سپرپاورامریکہ افغانستان میں بدترین شکست سے دوچارہوااورطالبان مسلسل فتوحات حاصل کررہے ہیں جنہیں اللہ کی نصرت اورعوام کی بھرپورحمایت حاصل ہیں انہوں نے کہاکہ افغان کٹھ پتلی صدربھارت سے ملکرپاکستان کے خلاف صف بندی کررہے ہیں جوخودافغان عوام کے لئے باعث نقصان ہے اس کے پیچھے امریکہ کی سازش کونظراندازنہیں کیاجاسکتادرین اثناء جمعیت کی مرکزی مجلس شوری کے رکن و جانشین علامہ مولاناحافظ محمدیوسف،شیخ الحدیث مولانارحمت اللہ آغا،شیخ مولاناسیف اللہ آغا،مولاناخدائیداد،مولوی ہدایت اللہ اورمولوی محمدیوسف نے کلی ابراہیم زئی پشین میں سیدحکمت اللہ مختارکی یادمیں شہداء اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہداء اسلام اس دین مبین کاعظیم سرمایہ ہیں ہمیں اس پرفخرہے کہ آج کے معاشرے میں بھی غیورمسلمان اپنے لخت جگرکوقربانی کے میدان میں بھیجتے ہیں عظیم قربانیوں کی بدولت سیدحکمت اللہ کانام تاریخ میں روشن رہے گاانہوں نے کہاکہ علماء آپس میں اتحادواتفاق برقراررکھیں اورجاہلانہ رسوم کے خاتمے کے لئے کرداراداکریں علماء کااتحادوقت کی اہم ضرورت ہے اسلامی معاشرہ مغرب کی فکری ونظریاتی یلغارکی زدمیں ہے علماء کے اتحادمیں امت کااتحادمضمرہے انہوں نے کہاکہ قرآن پاک کی زرین تعلیمات پرعمل پیراہوکرہی علماء کرام امت مسلمہ کی راہبری اورقیادت کافریضہ انجام دے سکتے ہیں اس حوالے سے قرآن پاک میں اللہ تعالی نے ہمیں ہدایت دی ہیں کہ اسلامی تعلیمات کوسختی کے بجائے نرمی سے پیش کیجئے،عفوودرگزرسے کام لیاجائے اورتمام امورکومشاورت سے مکمل کریں کیونکہ مشاورت ہی سے امت مسلمہ کے عوام وخواص کااعتمادحاصل کیاجاسکتاہے انہوں نے کہاکہ جمعیت اورنظریاتی کااختلاف ایک تلخ تجربہ تھاانہی تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں ہمیشہ کے لئے اتحادواتفاق کامظاہرہ کرناچاہیے ۔

متعلقہ عنوان :