شکارپور سے گرفتار خودکش حملہ آور کے سنسنی خیزانکشافات،چچا گرفتار

والد رحم گل اور چچا افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر ملا فضل اللہ کے ساتھ تھے،عثمان

اتوار 18 ستمبر 2016 11:00

شکار پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء ) شکارپور سے گرفتار خودکش حملہ آور عثمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اسکے والد رحم گل اور چچا افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان کے اھم کمانڈر ملا فضل اللہ کے ساتھ تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار عثمان کے چچا کو حب سے حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق شکار پور سے گرفتار خودکش حملہ آور عثمان نے انکشاف کیا ہے کہ اسکا والد رحم گل سوات آپریشن کے دوران گرفتار بھی ہوا۔

رہائی کے بعد رحم گل اہل خانہ کے ساتھ کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاوٴن منتقل ہوگیاتھا لیکن رینجزر کے چھاپوں کے باعث کچھ ہی مہینوں میں پورا گھرانہ حب منتقل ہوگیا۔ گرفتار خودکش حملہ آور کے مطابق اس کے والد رحم گل افغانستان میں ہی ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ گرفتار عثمان کے مطابق ایک چچا نواب گل افغانستان میں رہائش پذیر ہے۔ ذرائع کے مطابق عثمان کے ایک چچا نور گل کو بھی سکیورٹی اداروں نے حب سے حراست میں لے لیا ۔