سوڈان کے وزیر خارجہ پروفیسر ابراہیم غندور کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار

سوڈان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 18 ستمبر 2016 17:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) سوڈان کے وزیر خارجہ پروفیسر ابراہیم غندور نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوڈان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

یہا ں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق اتوار کو وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے سوڈان وزیر خارجہ سے نام کے 17ویں سربراہ اجلاس کے موقع پر وینزویلا میں ملاقات کی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کو تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دے کر مزید مستحکم کرنے پر بھی دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا۔

سوڈان کے وزیرخارجہ نے زراعت کے شعبہ میں پاکستان کے تجربہ سے فائدہ اٹھانے اور معاونت کی خواہش کا اظہار کیا۔اس موقع پر دونوں راہنماؤں نے مشترکہ وزارتی کمیشن کے جلد انعقاد کا فیصلہ کیا اور مئی میں اسلام آباد میں ہونے والی دوطرفہ سیاسی مشاورت پر اتفاق کا اظہار کیا ۔