سیکیورٹی صورتحال میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے سب کو یکجا ہونے پڑے گا علی حیدر گیلانی

اغوا کاروں کی قید کے دوران گزارے گئے لمحات پر کتاب لکھ رہا ہوں جس میں اپنے ذاتی تجربات بیان کروں گا گفتگو

اتوار 18 ستمبر 2016 17:28

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے اعتراف کیاہے گزشتہ دور حکومت کی نسبت اب سیکیورٹی صورتحال میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہم سب کو یکجا ہونے پڑے گا ۔ملتان میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اغوا کاروں کی قید کے دوران گزارے گئے لمحات پر کتاب لکھ رہا ہوں جس میں اپنے ذاتی تجربات بیان کروں گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک میں سیکیورٹی صورتحا ل کافی بہتر ہو چکی ہے تاہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہم سب کو قوم بن کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔علی حیدر گیلانی نے کہاکہ جب تک ہم یکجا ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کریں گے تب تک اس ناسور سے چھٹکارا مشکل ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سیاست ہمارے بزرگوں کا ورثہ ہے ،میں جس ویڑن کے ساتھ سیاست میں آیا تھا آج بھی اسی ویڑن پر ہوں ،پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی ہی کریگی ۔

متعلقہ عنوان :