بھارت کی درخواست پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ‘در اندازی کے الزامات مسترد کر دئیے

پاکستان کی جانب سے کوئی دخل اندازی نہیں ہورہی‘ بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں اور اگر بھارت کے پاس کوئی انٹیلی جنس ثبوت ہیں تو وہ پاکستان کے حوالے کرے‘ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن پاکستان

اتوار 18 ستمبر 2016 19:42

بھارت کی درخواست پر پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ‘در ..

راولپنڈی/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18ستمبر۔2016ء)اڑی سیکٹر کے بٹالین ہیڈ کوارٹر پر حملے کے بعد پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے در اندازی کے عائد الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کارابطہ دوپہر بھارت کی درخواست پر ہوا جس میں لائن آف کنٹرول( ایل او سی) کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

پاکستانی ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا اور اپنے بھارتی ہم منصب سے کہا کہ پاکستان کی جانب سے کوئی دخل اندازی نہیں ہورہی۔ بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں اور اگر بھارت کے پاس کوئی انٹیلی جنس ثبوت ہیں تو وہ پاکستان کے حوالے کرے۔