(ن) لیگ پاس اب بھی وقت ہے پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کروادیں ‘شاہ محمودقریشی

رائے ونڈ مارچ آئین اور قانون کے مطابق جمہو ری انداز میں ہوگا ملک کو خطرہ کسی احتجاج یامارچ سے نہیں حکومتی کر پشن سے خطرہ ہے‘گفتگو

اتوار 18 ستمبر 2016 21:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18ستمبر۔2016ء) تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ پاس اب بھی وقت ہے پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کروادیں‘رائے ونڈ مارچ آئین اور قانون کے مطابق جمہو ری انداز میں ہوگا ملک کو خطرہ کسی احتجاج یامارچ سے نہیں حکومتی کر پشن سے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہم حکومت سے پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر کر کے تھک چکے ہیں مگر (ن) لیگ کسی بھی صورت احتساب کیلئے تیار نظر نہیں آتی جسکی وجہ سے تحر یک انصاف سڑکوں پر آکر احتجاج کر نے پر مجبور ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں احتجاج یا مارچ کا کوئی شوق نہیں اس لیے ہم سمجھتے ہیں (ن) لیگ پاس اب بھی وقت ہے پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کروادیں ورنہ تحر یک انصاف کے پاس رائے ونڈ مارچ کے ساتھ ساتھ دیگر احتجاجی آپشنز بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کیلئے بہتر ہو گا وہ تحر یک انصاف کے پر امن احتجاج کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ کی بجائے پر امن احتجاج کو سیکورٹی یقینی بنائے ورنہ حالات کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی۔

متعلقہ عنوان :