مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے سوڈانی وزیر خارجہ کی ملاقات ‘دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے امور پر تبادلہ خیال

اتوار 18 ستمبر 2016 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18ستمبر۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے سوڈانی وزیر خارجہ ابراہیم غندور کی وینزویلا میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران ابراہیم غندورنے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا میں غیر وابستہ ممالک کے سربراہ اجلاس کے موقع پر سرتاج عزیز اور ابراہیم غندور کی ملاقات ہوئی جس میں سوڈانی وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کشمریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سوڈان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :