شارجہ میں پاکستانی شہری نے باپ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 18 ستمبر 2016 23:33

شارجہ میں پاکستانی شہری نے باپ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18ستمبر۔2016ء) شارجہ میں ایک پاکستانی شہری نے اپنے ہی باپ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ شارجہ پولیس نے 36 سالہ پاکستانی کو چھری سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ خلیجی اخبار کے مطابق قتل کا واقعہ کلبا میں مقتول کے گھر پر پیش آیا۔ جہاں بیٹے نے باپ کو پے درپے چھریوں‌کے وار کئے۔

(جاری ہے)

اہلخانہ نے زخمی حالت میں ہسپتال میں منتقل کیا جہاں وہ زخموں‌کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔

شارجہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے کی سی آئی ڈی افسران پر مشتمل ٹیم کو ہسپتال بھیجا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کا بھی جائزہ لیا ۔ پولیس کو تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ باپ اور بیٹے کے درمیان گھریلو معاملات پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد بیٹے نے باپ کے سینے پر چھریوں کے پے درپے وار کئے اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :