چیچہ وطنی میں این اے 162 کے ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری
میاں محمد ندیم پیر 19 ستمبر 2016 11:07
چیچہ وطنی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر۔2016ء) ضلع ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں این اے 162 کے ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ تحریک انصاف اپنی نشست دوبارہ پانے کیلئے سرگرم ہے جبکہ نون لیگ ٹف ٹائم دینے کے لیے تیار ہے، پولنگ کے دوارن سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے رائے محمد مرتضیٰ اقبال ، نون لیگ کے چوہدری محمد طفیل جٹ اور پیپلزپارٹی کے شہزاد سعید چیمہ میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
این اے 162 چیچہ وطنی شہر ،کسوال اور ہڑپہ کی دیہی آبادی پر مشتمل ہے، اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار سے زائد ہے، جن میں سے ایک لاکھ 74 ہزار مرد اور ایک لاکھ 32 ہزار خواتین ووٹرز ہیں۔ حلقے میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔(جاری ہے)
حلقے میں 293 پولنگ اسٹشینز قائم کئے گئے ہیں ان میں سے 22کوحساس ترین قرار دیا گیا ہے۔
پولیس کے ساتھ پاک فوج بھی پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے پریزائیڈنگ آفیسر اور پاک فوج کے افسر کو مجسٹریٹ کے خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں تاکہ شر پسند عناصر کو موقع پر ہی سزا دی جاسکے۔اس نشست پر 2013 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار رائے حسن نواز کامیاب ہوئے تھے تاہم انہیں اپنے اثاثے چھپانے کے باعث نااہل قرار دیا گیا تھا۔ ضمنی انتخاب میں رائے حسن نواز کے بھتیجے رائے محمد مرتضیٰ اقبال خان تحریک انصاف کے امیدوار ہیں جب کہ مسلم لیگ نون کے چوہدری محمد طفیل جٹ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شہزاد سعید چیمہ کے علاوہ 4 آزاد امیدوار بھی انتخابی میدان میں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.