حب سٹی تھانہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 ستمبر 2016 13:39

حب سٹی تھانہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ..

حب(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر۔2016ء) حب سٹی تھانہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ،پیر کے روزآر سی ڈی شاہراہ بے روڈ کے علاقے میں عزیزاللہ نامی شخص کے گھر پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں میاں،بیوی اور چار سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،ملزم واردات کے فورا بعد موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق، واقعہ ذاتی دشمنی شاخسانہ ہے،ملزم کی تلاشی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔