پیرا اولمپکس اختتام پذیر ، حادثے میں جاں بحق ہونیوالے ایرانی پیرا سائکلسٹ کو خراج تحسین پیش کیا گیا

پیر 19 ستمبر 2016 13:42

پیرا اولمپکس اختتام پذیر ، حادثے میں جاں بحق ہونیوالے ایرانی پیرا سائکلسٹ ..

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 ستمبر۔2016ء) پیرا اولمپکس اختتام پذیر ، چین 107تمغوں کے ساتھ سرفہرست شمالی آئرلینڈ 64، یوکرائن 41تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا پیرالمپکس کی اختتامی تقریب میں گذشتہ روز حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے ایرانی پیرا سائکلسٹ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ایرانی پیرا سائیکلسٹ 48 سالہ بہمن گلبارنزاد مردوں کی سی 5-4 روڈ ریس کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے تھے۔

پیرالمپکس انٹرنیشنل کمیٹی کے صدر سر فلپ کریون نے ایرانی سائیکلسٹ کی موت پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا کہا۔انھوں نے کہا ہے کہ سائیکلسٹ کی موت پیرالمپکس پت حاوی رہی۔سر فلپ نے ریو کھیلوں کے انقعاد پر ریو کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی فراخدلی اور گرم جوشی پر انھیں پیرالمپکس کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا۔

(جاری ہے)

ایرانی پیرالمپکس کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ ’وہ ایک مثالی پیرالمپکس کھلاڑی تھے، جنھوں نے پیار اور توانائی کے ساتھ ایران کا نام پھیلانے کی کوشش کی اور ہم سب کو ان پر فخر ہے، اور آخر میں انھوں نے اس مقصد کے لیے اپنی جان دے دی۔

‘اختتامی تقریب میں گلبارنزاد کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اتوار کو ہی والی بال کے اختتامی مقابلوں میں ایران نے طلائی تمغہ جیتا تو پرچموں کو نصف سرنگوں کر دیا گیا تھا۔دوسری جانب پیرالمپکس کے منتظیمین کا کہنا ہے کہ اختتامی تقریب ’برازیل اور ریو ڈی جنیرو کے لیے ایک نیا موقع ہے۔‘اس دوران پیرالمپکس مشعل کو بجھا دیا گیا اور 2020 کے کھیلوں کے میزبان ٹوکیو کو پرچم تھما دیا گیا۔چین 107 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلے، برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ 64 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ یوکرین 41 طلائی تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔۔

متعلقہ عنوان :