بھارتی کرکٹ ٹیم اپنا 500 واں ٹیسٹ نیوزی لینڈسے کھیلے گی

پیر 19 ستمبر 2016 16:59

بھارتی کرکٹ ٹیم اپنا 500 واں ٹیسٹ نیوزی لینڈسے کھیلے گی

#ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 ستمبر۔2016ء) بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 22ستمبرسے کانپور میں شروع ہوگا۔ یہ بھارتی ٹیم کا پانچ سوواں ٹیسٹ ہوگا۔تاریخی ٹیسٹ کیلئے بی سی سی آئی نے اپنے تمام سابقہ کپتانوں کومدعو کیاہے۔بھارت نے ٹیسٹ اقوام میں شامل ہونے کے بعد پہلا ٹیسٹ 1932میں لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلا۔

بھارتی ٹیم نے سب سے زیادہ 112ٹیسٹ انگلینڈ کے خلاف ہی کھیلے ہیں۔ 21 جیتے، 43 ہارے اور48ڈرا ہوئے۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز سے 94 ٹیسٹ میں 18 فتوحات، 30ناکامیاں بھارت کا مقدربنیں ،40میچز غیر فیصلہ کن رہے۔آسٹریلیا کے مقابل 90 ٹیسٹ میں 24 میں فتح ،40 میں ناکامی نے بھارت کے قدم چومے، ایک ٹیسٹ ٹائی اور25 ڈرا ہوئے۔پاکستان نے 59 ٹیسٹ میں روایتی حریف کونومیں شکست دی ،بارہ میں ہارا,38 ڈرا ہوئے۔

نیوزی لینڈ سے 54 میچوں میں بھارت 18 جیتا, 10 میں ناکام رہا, 26 بلانتیجہ ختم ہوئے۔سری لنکا سے 38 میچوں میں 16 میں کامیابی، 7میں ناکامی نصیب ہوئی, 15 ڈرا ہوگئے.جنوبی افریقا سے33 ٹیسٹ میں 10 جیتے،13ہارے اور 10غیرفیصلہ کن رہے۔زمبابوے سے 11 ٹیسٹ میں 7میں فتح، 2 میں شکست ہوئی۔ 2 ڈرا ہوگئے۔بنگلہ دیش کے خلاف آٹھ ٹیسٹ میں 6 میں کامیابی حاصل ہوئی۔ 2 کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :