Live Updates

جمہوریت میں وزیراعظم کے گھروں کے باہر احتجاج ہوتا ہے ہم پاکستان کے اداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں ، ملک کے چیف ایگزیکٹو پر منی لانڈرنگ جیسے الزامات ہیں ، پانامہ لیکس کے معاملے پر اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 19 ستمبر 2016 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت میں وزیراعظم کے گھروں کے باہر احتجاج ہوتا ہے ہم پاکستان کے اداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں ، ملک کے چیف ایگزیکٹو پر منی لانڈرنگ جیسے الزامات ہیں ، پانامہ لیکس کے معاملے پر اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں ۔ پیر کو وہ نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ پر امن احتجاج کیا ہے اور ہم رائیونڈ مارچ بھی پر امن طریقے سے کرین گے ، احتجاج جمہوریت کا حسن ہے اور یہ وزیراعظم کے گھروں کے باہر بھی کیا جاتا ہے ، احتجاج کے ذریعے ہم ملک کے اداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ ملک کے ایگزیکٹو پر منی لانڈرنگ جیسے الزامات ہیں جس کے لئے میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ وزیراعظم جواب نہ دینے کی صورت میں ہم رائے ونڈ جائیں گے ، ڈکٹیٹر کی گود میں پلنے والوں کو جمہوریت کا پتا نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر برطانوی وزیراعظم جواب دے سکتے ہیں تو نوازشریف کیوں نہیں دے سکتے ، اب تو پانامہ لیکس کے معاملے پر تمام اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں ، رائیونڈ مارچ کے حوالے سے تمام جماعتوں کا اپنا موقف ہے لیکن میں اسے کسی صورت غلط نہیں سمجھتا ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہ اکہ کسی ڈکٹیٹر کے دور حکومت میں سانحہ ماڈل جیسا واقعہ پیش نہیں آیا ، طاہر القادری نے اپنے احتجاج کا فیصلہ خود کرنا ہے ، اگر وہ ہمارے ساتھ ہوتے تو اچھا ہوتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات