پیمرا اتھارٹی کا 118واں اجلاسـ ، ڈی ٹی ایچ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کے فیصلے کی توثیق کر دی

پیر 19 ستمبر 2016 23:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر ۔2016ء ) پیمرا اتھارٹی کا 118واں اجلاس پیمرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اتھارٹی کو ڈی ٹی ایچ لائسنسگ کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس کے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اتھارٹی نے ڈی ٹی ایچ لائسنسگ کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں15 اکتوبر 2016؁ء تک توسیع کے فیصلے کی بھی توثیق کی۔

(جاری ہے)

مزید برآں غیر قانونی انڈین ڈ ی ٹی ایچ کے خلاف15 اکتوبر2016؁ء سے شروع کیے جانے والے آپریشن کے بارے میں پیمراکا مختلف وفاقی اداروں کے ساتھ ملکر کاروائی کے حوالے سے بھی اتھارٹی کو آگاہ کیا گیا۔چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی زِیر صدارت اجلاس میں سیکریٹری داخلہ عارف احمد خان،سیکریٹری انفارمیشن صباء محسن،چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ، محترمہ شاہین حبیب اﷲ (ممبر خیبر پختونخوا) محترمہ نرگس ناصر ( ممبر پنجاب)جناب سرفراز خان جتوئی (ممبر سندھ) نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :