بین الاقوامی برادری کو پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانا ہوگا اور اقوام متحدہ کو پناہ گزینوں کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا۔وزیر اعظم نواز شریف کا نیو یارک میں مہاجرین سے متعلق کانفرنس سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 ستمبر 2016 23:17

بین الاقوامی برادری کو پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانا ہوگا اور اقوام متحدہ ..

نیو یارک(ا±ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانا ہوگا اور اقوام متحدہ کو پناہ گزینوں کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا۔نیو یارک میں مہاجرین سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ لوگ غربت، جنگ یا تنازعات کی وجہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہیں، دنیا بھر میں مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جنہیں مدد اور محبت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں مہاجرین کو اس کانفرنس سے امیدیں ہیں، اقوام متحدہ کو پناہ گزینوں کی توقعات پر پورا اترنا ہوگا جبکہ بین الاقوامی برادری کو پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ہے، ہم افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے خواہاں ہیں، جبکہ امید ہے کہ عالمی برداری افغان مہاجرین کی واپسی اور بحالی میں بھرپور کردار ادا کری گی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیر اعظم نواز شریف نے امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی امور زیر بحث آئے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے پاکستان اور امریکا کا ایک دوسرے سے تعاون ضروری ہے۔کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی برادری کو پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانا ہوگا اور اقوام متحدہ ..