لاہور ،بند روڈ پر تجاوزات سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا

پیر 19 ستمبر 2016 23:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19ستمبر ۔2016ء) بند روڈ پر تجاوزات سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ فٹ پاتھ پر چلنا محال اور ٹریفک بھی کئی کئی گھنٹے جام رہتی ہے۔ جس سے بر وقت منزل پر پہنچنا نا ممکن ہے۔چوک یتیم خانہ کے قریب بند روڈ پر غیر قانونی تجاوزات سے شہری مشکلات میں ہیں ، فٹ پاتھ اور سڑک پر ریڑھی بانوں نے قبضہ کر رکھا ہے، جس سے پیدل چلنے کا راستہ ہے نا ہی ٹریفک کی روانی۔

(جاری ہے)

شہریوں اور راہ گیروں کا کہنا ہے کہ فٹ پاتھ پر ریڑھیاں ہونے کی وجہ سے فیملی کے ساتھ سڑک پر چلنا پڑھتا ہے۔ جو کسی خطرے سے خالی نہیں۔ریڑھی بانوں کا کہنا تھا کہ غریب لوگ ہیں اور کوئی ذریعہ معاش نہیں۔ اپنا پیٹ پال رہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ کوئی جگہ مختص کرے تاکہ اپنا گزر بسر کر سکیں۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے سال میں ایک بار کارروائی کی جاتی ہے۔ جب یہاں سے ریڑھیاں اور تھڑے ہٹائے جاتے ہیں مگر کچھ جرمانہ وصول کر کے واپس معمول کے مطابق تجاوزات قائم ہو جاتی ہیں۔فٹ پاتھ اور سڑک پر غیر قانونی تجاوزات شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ اس پر کوئی مثبت حکمت عملی تیار کرے۔

متعلقہ عنوان :