عازمین حج کی پہلی پرواز260حاجیوں کولیکرکوئٹہ پہنچ گئی

پیر 19 ستمبر 2016 23:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19ستمبر ۔2016ء) عازمین حج کی جدہ سے پہلی پروازکوئٹہ پہنچ گئی پی کے 3208 کے ذریعے 260 حجاج کرام حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے مقامی انتظامیہ نے حجاج کرام کا استقبال کیا گیاتفصیلات کے مطابق حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری جدہ سے عازمین حج کی پہلی پرواز 207 حجاج کرام کو لیکر کوئٹہ پہنچ گئی کوئٹہ ایئرپورٹ مقامی انتظامیہ کے علاوہ حجاج کرام کے رشتہ داروں نے حجاج کرام کا استقبال کیا اور موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :