سری نگر : بھارتی لڑاکا طیارے کی کریش لینڈنگ ، رن وے کو نقصان۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 ستمبر 2016 13:00

سری نگر : بھارتی لڑاکا طیارے کی کریش لینڈنگ ، رن وے کو نقصان۔ بھارتی ..

سری نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 ستمبر 2016ء) : سری نگر ائیر پورٹ پر بھارتی لڑاکا طیارے کی کریش لینڈنگ ہوئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر پورٹ پر لڑاکا طیارے کی کریش لینڈنگ سے رن وے کو نقصان پہنچا اور طیارہ بھی تباہ ہو گیا، کریش لینڈنگ سے ائیر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ حادثے میں لڑاکا طیارے مگ 21 کا پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا لہٰذا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔