بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر اور صدر کا مولانا عبدالعزیز حنیف کی وفات پر اظہار تعزیت
منگل 20 ستمبر 2016 22:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20ستمبر ۔2016ء ) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی اور صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے یونیورسٹی کے مشیر قانونی امور ڈاکٹر عزیز الرحمن کے والد اور ممتاز عالم دین مولانا عبدالعزیز حنیف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں مولانا حنیف کی گزشتہ پچاس سالہ دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی ۔
دریں اثناء یونیورسٹی کے اساتذہ ، افسران اور ملازمین کی جانب سے ایک مشترکہ تعزیتی ریفرنس بھی منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد طارق اور یونیورسٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سید مزمل حسین نے مولانا عبدالعزیز حنیف کی ملی اور دینی خدمات کو سراہا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مولانا مرحوم اپنی ذات میں ایک انجمن تھے۔
انہوں نے امت مسلمہ میں اتحاد و یگانگت پیدا کرنے کے لیے بھرپور انداز میں کام کیا۔ ڈاکٹر عزیز الرحمن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے اپنے والد کی دی ہوئی ہدایات پر ہمیشہ کاربند رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر گزشتہ ایک ماہ کے دوران وفات پانے والے یونیورسٹی کے اہلکاروں اور ان کے اعزا و اقربا کے لیے اظہار تعزیت کیا گیا اور مولانا عبدالعزیز حنیف سمیت سب کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.