دفتر خارجہ نے کنٹرول لائن پر فائرنگ کا بھارتی الزام مسترد کر دیا

کنٹرول لائن پر پاکستان کی طرف سے کوئی فائرنگ نہیں کی گئی ٗنفیس زکریا

منگل 20 ستمبر 2016 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20ستمبر ۔2016ء) دفتر خارجہ نے کنٹرول لائن پر فائرنگ کا بھارتی الزام مسترد کر دیا۔ایک انٹرویو میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ کنٹرول لائن پر پاکستان کی طرف سے کوئی فائر نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاکہ کنٹرول لائن پر پاکستان کی طرف سے کوئی فائرنگ نہیں کی گئی، پاکستان نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ سیز فائر کی خلاف ہمیشہ بھارت کی طرف سے کی جاتی ہے، پاکستان کی طرف سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا جاتا ہے، بھارتی الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔