راؤ انوار کا سندھ پولیس میں گروپنگ اور دھڑا بندیوں کو سامنے لانے کا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 20 ستمبر 2016 23:33

راؤ انوار کا سندھ پولیس میں گروپنگ اور دھڑا بندیوں کو سامنے لانے کا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20ستمبر۔2016ء) سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے سندھ پولیس میں گروپنگ اور دھڑا بندیوں کو سامنے لانے کا اعلان کر دیا۔اتنا ہی نہیں راؤ انوار نے پولیس میں سیاسی مداخلت پر بھی سب کچھ عیاں کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کہتے ہیں 22 ستمبر کو سب کچھ عوام کے سامنے لاوں گا لیکن کراچی میں نہیں پریس کانفرنس اسلام آباد یا راولپنڈی میں ہو گی۔ سابق ایس ایس پی نے اسی سلسلے میں دوستوں اور ساتھیوں سے مشاورت بھی شروع کر دی ہے۔ 16 ستمبر کو سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار کو گرفتار کرنے پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے راؤ انوار کو ان کے عہدے سے معطل کر دیا تھا۔ راؤ انوار نے اپنی معطلی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔