ندیم نصرت، واسع جلیل، کو رابطہ کمیٹی سے خارج کرنیکا فیصلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 20 ستمبر 2016 23:33

ندیم نصرت، واسع جلیل، کو رابطہ کمیٹی سے خارج کرنیکا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20ستمبر۔2016ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ندیم نصرت، واسع جلیل، مصطفیٰ عزیزآبادی اور قاسم علی کو رابطہ کمیٹی سے خارج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ فاروق ستار کی رہائش گاہ پر ہو نے والے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ23اگست کی پالیسی کی خلاف ورزی پر ندیم نصرت، واسع جلیل، مصطفیٰ عزیزآبادی اور قاسم علی کی پارٹی رکنیت منسوخ کی جائے گی۔