Live Updates

ملک کی خارجہ پالیسی کامیاب ہے نہ ہی داخلہ پالیسی۔اسفندیارولی

خارجہ داخلہ پالیسی اوربھارت کشیدگی پرنظرثانی کیلئے آل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے،نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد نہیں ہورہا،مردان کچہری میں خودکش حملے کے بعد دیکھا تو عمران خان کنٹینر پرکھڑے تھے۔سربراہ عوامی نیشنل پارٹی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 21 ستمبر 2016 16:52

ملک کی خارجہ پالیسی کامیاب ہے نہ ہی داخلہ پالیسی۔اسفندیارولی

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21ستمبر2016ء) :عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی کامیاب ہے نہ ہی داخلہ پالیسی کامیاب ہے،خارجہ اور داخلہ پالیسی سمیت بھارت کشیدگی پر نظرثانی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں ہورہا،مردان کچہری میں خودکش حملے کے بعد دیکھا تو عمران خان کنٹینر پر کھڑے تھے۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لینا چاہیے۔ملک کی خارجہ پالیسی کامیاب ہے نہ ہی داخلہ پالیسی کامیاب ہے۔

(جاری ہے)

مشترکہ حالات کے پیش نظر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نے اب نیا رخ اختیار کرلیاہے۔وزیراعظم فوری وطن واپس آکر قوم کو بھارت کشیدگی کے بارے آگاہ کریں۔

قوم کے خدشات دور کرنا وزیراعظم کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر آمر کے سامنے ہم لوگ کھڑے رہے۔لیکن احساس محرومیاں ہیں جو دن بدن بڑھتی جارہی ہیں۔آج پختونوں کے شناختی کارڈز بلاک کیے جارہے ہیں۔اسفند یار ولی نے کہا کہ نوازشریف سے گزارش ہے کہ فاٹا کے عوام کو بھی سی پیک کا فائدہ پہنچایا جائے۔میاں صاحب سے خار اور باجوڑ سڑک کی تعمیر بارے بھی بات کی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات