اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس؛ بھارتی وزیر اعظم اور افغان صدر کی عدم موجودگی
افغان مہاجرین اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا مضبوط موقف بھارتی وزیراعظم اور افغان صدر کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں عدم شرکت کا سبب بن گیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 ستمبر 2016 12:58
نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 ستمبر 2016ء) :اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور افغان صدر اشرف غنی شرکت نہیں کر رہے۔ افغانستان کی جانب سے افغان نائب صدر سرور دانش اور بھارت کی جانب سے وزیر خارجہ سشما سوراج کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھیجا گیا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے 2 ہفتے قبل ہی جنرل اسمبلی خطاب سے متعلق اپنے ایجنڈے کا اعلان کر دیا تھا جس میں صاف ظاہر تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران مسئلہ کشمیر اور افغان مہاجرین کے موضوع پر بات کرنا تھی۔
وزیراعظم نواز شریف نے گذشتہ چند روز میں مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں بھی مسئلہ کشمیر اور افغانستان دراندازی سمیت افغان مہاجرین کا مسئلہ بھرپور طریقے سے اُٹھایا اور خوش آئند بات یہ کہ متعدد ممالک نے بھی وزیراعظم پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کی ۔(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف کی ان ملاقاتوں کے بعد بھارتی اور افغان اعلٰی رہنماؤں کیلئے مسائل کھڑے ہو سکتے تھے اور انہیں عالمی رہنماؤں کے چبھتے ہوئے سوالات کا جواب دینا پڑ سکتا تھا لہٰذا دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دورہ امریکہ سے گریز کرتے ہوئے اپنے سے نچلی قیادت کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں قیادت کیلئے بھیج دیا۔
جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مسئلہ کشمیر اور افغان مہاجرین سے متعلق پاکستان کا موقف مضبوط اور ناقابل تردید ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.