Live Updates

مسلم لیگ(ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے عمران خان کی ملاقات

ملاقات میں رائیونڈ مارچ اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،عمران خان نے مسلم لیگ(ق)کورائیونڈ مارچ میں شرکت کیلئے باضابطہ دعوت دی،رائیونڈ مارچ کا مقصد جاتی امراء کا گھیراؤ نہیں ہے،عمران خان۔۔چوہدری شجاعت کا عمران خان کورائیونڈ مارچ کو پرامن اورمنافقین کاسہارا نہ لینے کا مشورہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 ستمبر 2016 15:56

مسلم لیگ(ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے عمران خان کی ملاقات

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22ستمبر2016ء) :مسلم لیگ(ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملاقات کی،جس میں رائیونڈ مارچ اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااور مسلم لیگ(ق)کورائیونڈ مارچ میں شرکت کیلئے باضابطہ دعوت دی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کرنے کا خود اظہار کیا۔

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ق)کا مستقبل ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر تبادلہ خیال۔

(جاری ہے)

عمران خان نے چودہدری شجاعت کو یقین دلایا کہ ہمارا مارچ ریلی کی صورت میں رائیونڈ کی طرف جائیگا۔ رائیونڈ مارچ کا مقصد جاتی امراء کا گھیراؤ نہیں ہے اور نہ ہی نوازشریف کے گھر کا محاصرہ کیا جائے گا۔مسلم لیگ(ق)کے سربراہ نے کہا کہ رائیونڈ مارچ کیلئے پارٹی سے مشاورت کی جائیگی۔جس کے بارے انہیں آگاہ کردیا جائیگا۔چوہدری شجاعت حسین نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ رائیونڈ مارچ کو پرامن رکھا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی اسلحہ لیکر نہ جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف سیاسی محاذ میں منافقین کا سیاسی سہارا نہ لینا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات