ٹیکس واپس لینے کے اعلان پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشکور ہیں ،خالد آرائیں
وفاقی حکومت اور تمام صوبائی حکومتیں کیبل آپریٹرز کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے کے لئے معاونت کریں وفاقی حکومت اور تمام صوبائی حکومتیں کیبل آپریٹرز کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے کے لئے معاونت کریں اور 10 برس کے لئے کیبل انڈسٹری کو ٹیکس فری قرار دیں ،وزیر اعلی پنجاب بھی پی آر اے کا نافذ کردہ ظالمانہ ٹیکس واپس لیں، پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 22 ستمبر 2016 23:05
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22ستمبر ۔2016ء) کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین خالد آرائیں نے کہا ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ( ایس آر بی) کا ٹیکس واپس لینے کے اعلان پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشکور ہیں ،وزیر اعلی پنجاب بھی پی آر اے کا نافذ کردہ ظالمانہ ٹیکس واپس لیں۔وفاقی حکومت اور تمام صوبائی حکومتیں کیبل آپریٹرز کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے کے لئے معاونت کریں اور 10 برس کے لئے کیبل انڈسٹری کو ٹیکس فری قرار دیں۔
وہ جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔اس موقع پر محمود آرائیں ،غفران مجتبیٰ اور دیگر بھی موجود تھے۔خالد آرائیں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات کی منتقلی کے بعد اچانک کیبل آپریٹرز پر نئے ٹیکس کا بم گرا دیا گیا اور سندھ ریونیو بورڈ( ایس آر بی) نے 2011 میں ایک نیا ٹیکس عائد کر دیا جسے کیبل سر وسز کا نام دیا گیا تھا ،اس نئے ٹیکس کے نفاذ کا مقصد معاشی حالات سے تنگ عوام پر مزید بوجھ بڑھانا تھا جوکہ کیبل آپریٹرز کو منظور نہیں ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے پنجاب بھر سے 17 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
-
ماسکو مشرقی یورپ میں امریکی اتحادی ریاستوں کے ساتھ تصادم کا خواہاں نہیں ہے. روسی صدر
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکا کی جانب سے اظہار تشویش کرنے پر بھارت نے امریکی سفارت کار کو طلب کرلیا
-
خطے کے 9 ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 10 اعشاریہ98 فیصد بڑھ گیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپے99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
قرآن نذر آتش کرنے والا عراقی سویڈن کے رویے سے مایوس
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان سافٹویئر ہاوسز ایسوسی ایشن کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، وفاقی وزیراطلاعات
-
پاکستان دہشت گردوں، سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہے، دفترخارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.