وزیراعظم غیر ملکی دورے کے بعد26ستمبر کو وطن واپسی پر خطے کی تازہ ترین صورتحال پر اہم اجلاس طلب کریں گے

جمعرات 22 ستمبر 2016 23:09

وزیراعظم غیر ملکی دورے کے بعد26ستمبر کو وطن واپسی پر خطے کی تازہ ترین ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر ۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف دورہ امریکہ اور برطانیہ کے بعد26ستمبر کو وطن واپسی پر پاک بھارت کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال پر اہم اجلاس طلب کریں گے جبکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد کے جائزے کے لئے ملتوی کردہ اجلاس بھی دوبارہ بلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف دورہ امریکہ مکمل کرنے کے بعد(کل) جمعہ کو نیویارک سے لندن کے لئے روانہ ہوں گے جبکہ وہاں طبی معائنے اور تین روزہ قیام کے بعد 26ستمبر بروز پیر وطن واپس پہنچیں گے جس کے بعد وہ بھارت کی جانب سے پیدا کردہکشیدہ صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر غور کے لئے اہم اجلاس طلب کریں گے جبکہ وزیراعظم کے دورہ سے قبل ملتوی کردہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس بھی بلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :