پشاورکے باچاخان چوک میں پولیس نے تباہی کا ممکنہ منصوبہ ناکام بنا دیا- بم ڈسپوزل یونٹ نے 3 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا ایک شخص گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 23 ستمبر 2016 14:16

پشاورکے باچاخان چوک میں پولیس نے تباہی کا ممکنہ منصوبہ ناکام بنا دیا- ..

پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر۔2016ء) پشاورکے باچاخان چوک میں پولیس نے تباہی کا ممکنہ منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے 3 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنایا جبکہ ا یک شرپسند کوبھی گرفتارکیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق باچاخان چوک میں ایک شرپسندکو بم نصب کرتے ہوئے گرفتارکیاگیا۔ بم ایک برتن میں نصب تھا، جس کی اطلاع بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں کو دی گئی۔اہلکاروں نے بروقت بم ناکارہ بناتے ہوئے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا، بم 3کلو گرام وزنی تھا۔ شرپسندسے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :