پاکستان، بھارت کے کسی بھی ایڈونچر کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 23 ستمبر 2016 14:27

پاکستان، بھارت کے کسی بھی ایڈونچر کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت کے کسی بھی ایڈونچر کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔پاکستان ٹیلی ویژن سے بات کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو دنیا کی بہترین پیشہ ورانہ افواج کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے اور ہندوستان اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ بھارتی حکومت پاکستان دشمنی میں پاگل ہوچکی ہے اور یہاں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم اس کے منصوبوں کو کامیابی سے ناکام بنایا جارہا ہے۔ رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری حریت کی تحریک نے پاکستان کی موثر سفارت کاری کی وجہ سے پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پریشانی کا شکار بھارت اب مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے اوڑی حملے جیسے ڈرامے کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :