پاکستان کی سرکار لاوراث اور یتیم ہو چکی ہے ، دنیا میں ایسی کوئی سرکار نہیں جیسی پاکستان کی ہے۔سپریم کورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 23 ستمبر 2016 14:57

پاکستان کی سرکار لاوراث اور یتیم ہو چکی ہے ، دنیا میں ایسی کوئی سرکار ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر۔2016ء) سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرکار لاوراث اور یتیم ہو چکی ہے ، دنیا میں ایسی کوئی سرکار نہیں جیسی پاکستان کی ہے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عمانی شہری کی پاسپورٹ حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

کسٹم کے وکیل نے بتایا کہ عمانی شہری سے درہم اور عمانی رالع برآمد ہوئے جن کی مالیت 80 لاکھ روپے تھی ، عمانی شہری ناصر بن سعید کو 7 جون 2016 کو لاہور ائیر پورٹ پر گرفتار کیا گیا۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ پاسپورٹ ضبط کیوں کر رکھا ہے ، نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرکار لاوارث اور یتیم ہو چکی ہے ، دنیا میں ایسی کوئی سرکار نہیں جیسی پاکستان کی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :