پاکستان اوربیلا روس کے درمیان سائنس وٹیکنالوجی میں تعاون بارے مرکز کے قیام کی دستاویزات پر دستخط

اجلاس کے اختتام پر دونوں ممالک مابین سائنس وٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے معاونت کو یقینی بنانے کا بھی عزم

جمعہ 23 ستمبر 2016 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23ستمبر ۔2016ء) پاکستان اوربیلا روس کے درمیان سائنس وٹیکنالوجی میں تعاون بارے مرکز کے قیام کی دستاویزات پر دستخط کر دیئے گئے۔ یہ دستخط سائنس و ٹیکنالوجی بارے پاکستان مشترکہ کمیشن کے دوسرے اجلاس میں ہوئے۔ پاکستان بیلا رس کے سائنس و ٹیکنالوجی کے بارے میں مشترکہ کمیشن کا اجلاس جمعہ کو وزارت سائنس ٹیکنالوجی اسلام آباد میں ختم ہو گیا۔

جس کے دوران بیلارس اور پاکستان میں سائنس وٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون کے مشترکہ مرکز کے قیام کے قوانین کی دستاویزات تیار کی گئیں۔ قوانین کی ان دستاویزات کے دائرہ کار کے تحت بیلا رس اور پاکستان میں سائنس وٹیکنالوجی میں تعاون کے یہ مراکز دونوں ممالک میں قائم کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بیلا رس کی برانچ بیلا رسین انسٹی آف سسٹم انالیسز وسائنس وٹیکنالوجی میں انفارمیشن سپورٹ نامی سرکاری ادارہ میں کام کرے گی۔

سیٹر کی سرگرمیوں کے دائرہ کار اور اہداف میں تعلیمی اداروں ، تحقیقی اداروں کی معاونت دونوں ممالک کے کاروباری اور صنعتی اداروں میں جدت اور تنوع لانے میں تعاون شامل ہے اور اس کے علاوہ سائنس وٹیکنالوجی کے شعبہ میں علمی وتحقیقی روابط اور تعلقات بھی اس مرکز کے اغراض ومقاصد میں شامل ہیں۔ اس سے دونوں ممالک کے شہریوں کو سائنس وٹیکنالوجی میں ایک طرف تو جدت لانے میں مدد ملے گی جبکہ دوسری طرف دونوں ممالک سائنس کی بنیاد پر ترقی کریں گے اور اس مخصوص شعبہ میں پیش رفت اور ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ مسابقت کر سکیں گے۔

وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی موجودہ وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کی بصیرت اندوز قیادت میں بڑا فعال کردار ادا کر رہی ہے اور اس ضمن میں مختلف ممالک کے دورے کر رہے ہیں اور دیگر ممالک کے اپنے ہم منصبوں کو ان شعبوں میں تعاون کی دعوت دے رہے ہے ہیں جن میں باہمی تعاون کو وسعت دی جا سکتی ہے۔ موجودہ سیاسی قیادت قومی ترقی کے لئے سائنس وٹیکنالوجی کی ضرورت اور اہمیت کو اچھی طرح سمجھتی ہے یہ مشترکہ کمیشن اور اس کی حالیہ کاروائی اس کی مثالیں ہیں جن سے حکومت کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے ترقی اور سربلندی کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

دونوں ممالک کے وفود کے علاوہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے سیکرٹری فضل عباس میکن پاکستان میں بیلا رس کے سفیر آندرے ارمالووچ بھی دستاویزات پر دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے۔ مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں سائنس وٹیکنالوجی کے مشترکہ اجلاس کے دوسرے سیشن کے فیصلوں جبکہ آئندہ سال دونوں ممالک کے ایگزیکٹو پروگرام برائے تعاون کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر دونوں ممالک کے مابین سائنس وٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے مکمل تعاون اور معاونت کو یقینی بنانے کا عزم بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :