ا بھی تو اقتصادی راہداری منصوبے کا انجن وارم اپ ہو رہا ہے جب رواں دواں ہوا تو ہوشربا تبدیلی آئے گی، گوادر بندرگاہ سرمایہ کاری کے لحاظ پرکشش ہے، یہاں پر سرمایہ کاری کرنے والی تمام کمپنیوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا ، گوادر میں ہر قسم کی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، جو اقتصادی راہداری منصوبے کے مخالفت کرتے ہیں وہ بلوچستان کے عوام کے دشمن ہیں،بلوچستان کا صوبہ اقتصادی راہداری کا گیٹ وے ہے ،بلوچستان اس منصوبے سے سب سے زیادہ مستفید ہو گا

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کا گوادر چیمبر آفس کامرس کے اجلاس سے خطاب ،یونیورسٹی کیمپس تربت ،جی ڈی این سکول گوادر کے دورہ کے موقع پر گفتگو

جمعہ 23 ستمبر 2016 23:03

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23ستمبر ۔2016ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا کہ گوادر بندرگاہ سرمایہ کاری کے لحاظ پرکشش ہے، یہاں پر سرمایہ کاری کرنے والی تمام کمپنیوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا ، گوادر میں ہر قسم کی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ابھی تو اقتصادی راہداری منصوبے کا انجن وارم اپ ہو رہا ہے جب رواں دواں ہوا تو ہوش ربا تبدیلی آئے گی - جو اقتصادی راہداری منصوبے کے مخالفت کرتے ہیں وہ بلوچستان کے عوام کے دشمن ہیں - بلوچستان کا صوبہ اقتصادی راہداری کا گیٹ وے ہے - بلوچستان اس منصوبے سے سب سے زیادہ مستفید ہو گا۔

وہ جمعہ کو گوادر چیمبر آفس کامرس کے اجلاس سے خطاب اور یونیورسٹی کیمپس تربت ،جی ڈی این سکول گوادر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے خطے کے عوام کو فائدہ پہنچے گا اور اس منصوبے کے تحت تجارتی مراکز قائم کئے جائیں گے جس سے ملک کی معیشت مستحکم ہوگی طویل کشادہ سڑکیں توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے پسماندہ علاقوں کے عوام کیلئے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک پاک چین اقتصادی راہداری سے ملک کے تمام صوبوں کو یکساں فوائد ملنا شروع ہوجائیں گے سی پیک خطے کا عظیم ترین منصوبہ ہے انہوں نے کہا کہ گوادر میں یوینورسٹی آف تربت کے کیمپس مستقبل قریب میں ملکی اور بین الاقوامی سطح کی یونیورسٹی کی شکل اختیار کرے گا۔ اس سلسلے میں گوادر اور علاقے کی ضروریات کے مطابق ابتدائی طور پر کچھ ضروری مضامین میں داخلے شروع ہوجائیں گے دریں اثناء وفاقی وزیر نے یونیورسٹی کیمپس تربت اور جی ڈی این سکول گوادر کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داؤد بریچ ڈی سی گوادر تحصیل بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

احسن اقبال وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی بلوچستان کے تین روزہ دورے کے آخر میں جس میں وہ زیارت ، خضدار ، سبی ، دالبندین بھی گئے گوادر پہنچے تو جی ڈی اے پبلک ہائیر سیکنڈری سکول ، گوادر یونیورسٹی اور گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا معائینہ کیا۔انہوں نے کہاکہ تین سال میں گوادر میں تبدیلی آئی ہے کہ نہیں؟ احسن اقبال کا سوال اور طلبہ و طالبات کا جواب "بہت تبدیلی آئی ہے" - اس موقع پر طلبہ و طالبات سے خطاب میں انہوں سے استفسار کیا کہ کیا گذشتہ تین برسوں میں گوادر میں تبدیلی آئی ہے کہ نہیں؟ طلبہ و طالبات نے باآواز کہا کہ بہت زیادہ آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ کوئی اور لگاتا ہے مگر تبدیلی وزیراعظم نواز شریف کی حکومت خدمت سے لا رہی ہے - انہوں نے کہا ابھی تو اقتصادی راہداری منصوبے کا انجن وارم اپ ہو رہا ہے جب رواں دواں ہوا تو ہوش ربا تبدیلی آئے گی - جو اقتصادی راہداری منصوبے کے مخالفت کرتے ہیں وہ بلوچستان کے عوام کے دشمن ہیں - بلوچستان کا صوبہ اقتصادی راہداری کا گیٹ وے ہے - بلوچستان اس منصوبے سے سب سے زیادہ مستفید ہو گا - پاکستان وسطی ایشیا کے ساتھ جڑے گا جس کا راستہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سے گزرتا ہے - بلوچستان کی معدنیات کی صنعت ترقی کرے گی اور مکران ساحل کی حالت بدلے گی - انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہمارا ہدف ہے - بلوچستان کی یونیورسٹیوں کے لئے ریکارڈ فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں - گوادر یونیورسٹی کو 4 ارب روپے سے تعمیر کیا جائیگا - انہوں نے ہدایت کی کہ 2018 تک نیا کیمپس تیار ہونا چاہیے اور اس کا ڈیزائن ملک کے بہترین آرکیٹیکس سے تیار کروایا جائے - انہوں نے ٹیکنالوجی کالج میں سول انجینرنگ ڈپلومہ کلاسز کے فوری اجرا کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ ٹیکنالوجی کالج کی تکمیل کے لئے فنڈز کی کمی ہے تو وفاقی حکومت 8 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دے گی مگر نوجوانوں کا تعلیمی نقصان نہیں ہونا چاہئے - انہوں نے گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پریس کلب کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی - انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ گوادر شہر کا انفراسٹرکچر گزشتہ تین برسوں میں بہت تبدیل ہوا ہے مگر ابھی ابتدا ہے - چین کے اشتراک سے جلد گوادر کے نئے ماسٹر پلان پر کام شروع ہو جائیگا - گوادر کو دنیا کی جدید ترین بندرگاہ میں ڈھالا جائیگا - گوادر ائیرپورٹ اور ایکسپریس وے کے منصوبے چین کی منظوری کے لئے بھیجے جا چکے ہیں - امید ہے کہ ان پر سال رواں کے اختتام سے قبل کام شروع ہو جائیگا - وزیر اعظم نے گوادر کے لئے 300 میگاواٹ کے تیل/ایل این جی بجلی کے منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے جسے 100، 100،100 میگاواٹ کے تین مرحلوں میں مکمل کیا جائیگا - انہوں نے کہا کہ گوادر ماسٹر پلان میں ماہی گیری اور کشتی سازی کی صنعتوں کے تحفظ اور ترقی کو یقینی بنایا گیا ہے - انہوں نے کہا کہ ملک کی قیادت اقتصادی راہداری منصوبے پر متفق ہے - 29 اگست 2016 کو اقتصادی راہداری قومی کانفرنس میں تمام وزرائے اعلی نے اس منصوبے کی بھرپور حمایت کی - چند سیاستدان محض سیاست کی خاطرخواہ راہداری منصوبے پر متنازعہ بیانات دیکر اپنی پوزیشن کمزور کر رہے ہیں - انہوں نے کہا پاکستانی قوم اس منصوبے کو پاکستان کے لئے گیم چینجر سمجھتی ہے - آج پوری دنیا اقتصادی راہداری منصوبے سے جڑنا چاہ رہی ہے - دنیا کے تمام بڑے ملکوں کے تھینک ٹینک اس منصوبے پر تحقیق کر رہے ہیں لیکن ملک میں چند غیر ذمہ دار سیاسی عناصر اسے سبوتاڑ کرنے کے درپے ہیں - اقتصادی راہداری منصوبہ گلگت سے گوادر تک ملک میں خوشحالی لائیگا - انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گوادر چیمبر کی تکنیکی صلاحیت بڑھانے اور مقامی بزنس مین کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی- انہوں نے گوادر پریس کلب کو وزیر اعظم کی جانب سے اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت جدید عمارت کی تعمیر کی یقین دہانی بھی کرائی(وخ)