لاہور، گھریلو ناچاقی پر برطانوی نژاد برادرنسبتی تیز دھار آلے کے وار سے شدید زخمی

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ، پولیس کا کاروائی کر نے سے انکار

جمعہ 23 ستمبر 2016 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23ستمبر ۔2016ء) شالیمار کے علاقہ میں گھریلو ناچاقی پر برطانوی نژاد برادرنسبتی تیز دھار آلے کے وار سے شدید زخمی ،واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ، پولیس کا کاروائی کر نے سے انکار ، متاثرہ شہری کا اعلی افسران سے انصاف کیلئے اپیل ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شالیمار کے علاقہ میں برطانوی نژاد شہری ماجد ہمایوں گھر پر موجود تھا کہ اسکا آصف نذیر اور سالی عظمٰی کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر طیش میں آکر آصف نذیراور سالی عظمٰی نے اسے تیز دھار بلیڈ کے وار کر کے شدید زخمی کر دیااور خود موقع سے فرار ہو گئے ۔

متاثرہ شخص ماجد ہمایوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ ماجد ہمایوں نے الزام عائد کیا کہ واقعے کے متعلق پولیس کو آگاہ کیا گیا ہے لیکن وہ ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے صلح کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے ۔ ماجد ہمایوں نے پولیس کے اعلی حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :