وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ کے نواح سے برآمد لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس

واقعہ کی تحقیقات کر کے فوری طور پر رپورٹ پیش کی جائے،سیکرٹری صحت کو ہدایت

جمعہ 23 ستمبر 2016 23:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سے ملنے والی لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے انہیں فوری طور پر رپورٹ پیش کی جائے دریں اثناء وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈی آئی جی کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مقتول کے لواحقین اورمظاہرین سے مذاکرات کر کے احتجاج ختم کراتے ہوئے سڑک کو کھلوادیا ۔

متعلقہ عنوان :