اقوام متحدہ کی تقریر کا مقررہ وقت ہوتا ہے، جتنی باتیں کہی جاسکتی تھیں کی ہیں: وزیر اعظم نواز شریف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 ستمبر 2016 00:04

اقوام متحدہ کی تقریر کا مقررہ وقت ہوتا ہے، جتنی باتیں کہی جاسکتی تھیں ..

لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23ستمبر2016ء) وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی تقریر کا مقررہ وقت ہوتا ہے اسلیے جتنی باتیں کہی جاسکتی تھیں کی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں لیوٹن ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی تقریر کا ایک مقررہ وقت ہوتا ہے۔ اسی باعث تقریر میں بلوچستان کا اور دیگر امور کا ذکر نہیں ہو سکا۔ جبکہ تقریر کے دوران جتنی باتیں کہی جاسکتی تھیں کی ہیں۔ اقوام متحدہ میں سب نے ہماری بات سنی ہے اور کشمیر کی بات رجسٹرڈ ہوچکی ہے۔ جبکہ دوسری جانب بھارت نے بلوچستان کا شوشہ ہے جسے کوئی مانتا ہی نہیں ہے۔