عوام کے مسا ئل کا حل ہما ری ذمہ دا ری ہے جو وعدے کئے تھے پورا کریں گے،شیخ سلیمان سر ور

این اے 57میں کروڑوں روپے کے تر قیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے،سا بق امیدوار حلقہ پی پی 15

ہفتہ 24 ستمبر 2016 21:45

اٹک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 ستمبر - 2016ء) عوام کے مسا ئل حل کرنا ہما ری ذمہ دا ری ہے جو وعدے کئے تھے پورا کریں گے این اے 57میں کروڑوں روپے کے تر قیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ان خیالا ت کا اظہار سا بق امیدوار حلقہ پی پی 15شیخ سلیمان سر ور نے بوڑا گاؤں میں سو ئی گیس فراہمی کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ہے تقریب سے جاوید خان نے بھی خطاب کیا شیخ سلیمان سرور نے کہا عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کر نے کے لئے بھر پور کوشاں ہیں 2018تک حلقہ این اے 57کے تمام دیہا توں کو گیس فراہم کر دی جا ئے گی حکومت شہروں کے سا تھ سا تھ دیہا توں کی عوام کو بھی سہولیا ت فراہم کر رہی ہے بو ڑا سے جسیا ں تک سڑک کی تعمیر کے لئے 12کروڑ اور گلیوں کی تعمیر کے لئے 6لاکھ 35ہزار روپے کی گرانٹ منظور ہو چکی ہے جس پر جلد ہی کام شروع ہو جائے انہوں نے کہا حاجی اقبال مرحوم نے علاقے کی عوام کے لئے جو خد مات سر انجام دیں وہ بے مثا ل ہیں انہوں نے سا ری زندگی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا موجودہ حکومت عوام کی فلا ح و بہبود کے لئے کوشاں ہیں وزیر اعظم نواز شریف کی پالیسیوں سے ملک ترقی کی طرف گامزن ہے عوام کی خدمت کرنا ہما رے منشور میں شامل ہے جا وید خان نے کہا 1986میں شیخ آ فتاب احمد نے ہما رے گاؤں کو بجلی فراہم کی آ ج 30سال بعد انہوں نے ہی ہما رے گاؤں کو گیس فراہم کی ہم ان کے احسان مند ہیں انہوں نے کہا کہ مرزا اور سنجوال کی سول آ بادی کو عرصہ دراز سے سوئی گیس فراہم کر دی گئی تھی آ ج شیخ آ فتا ب احمد کی کو ششو ں سے سو ئی گیس فراہم کی جا رہی ہے ۔