Live Updates

تحریک انصاف نیو کراچی میں الیکشن 2013 کے امیدوار نسیم صغری پی ایس پی میں شامل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 ستمبر 2016 22:15

تحریک انصاف نیو کراچی میں الیکشن 2013 کے امیدوار نسیم صغری پی ایس پی میں ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر2016ء) تحریک انصاف نیو کراچی میں الیکشن 2013 کے امیدوار نسیم صغری پی ایس پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی نے تحریک انصاف کی کراچی سے ایک اور وکٹ گرا دی ہے۔

(جاری ہے)

2013 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نیو کراچی سے الیکشن لڑنے والے امیدوار نسیم صغری نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ جبکہ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کے کوآرڈینیٹر فہد رضا بھی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ مصطفی کمال نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات