جہا نگیر خان تر ین نے مسئلہ کشمیر پر وزاعظم کے اقوام متحدہ میں اپنائے جانیوالے موقف کی مکمل حمایت کر دی

پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور ہمیں خوشی ہے ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں‘کشمیر اور پاکستان کے در میان بنیادی مسئلہ کشمیر ہے ‘ (ن) لیگ کی کر پٹ حکومت نہیں ریاست کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ‘نوازشر یف اگر پانامہ لیکس کی تحقیقات نہیں کروائیں گے تو انکو گھر جانا چاہیے ‘کر پشن کے خلاف احتجاج سے پاکستان بنیادی طورمضبوط ہوگا‘پانامہ لیکس کے معاملے پر رائے ونڈ مارچ میں شر کت کیلئے پورے ملک سے قافلے آئیں گے ‘انٹر ویو

اتوار 25 ستمبر 2016 23:48

جہا نگیر خان تر ین نے مسئلہ کشمیر پر وزاعظم کے اقوام متحدہ میں اپنائے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25ستمبر۔2016ء) تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان تر ین نے مسئلہ کشمیر پر وزاعظم نوازشر یف کے اقوام متحدہ میں اپنائے جانیوالے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشر یف کے موقف میں کمزور یاں بھی نظر آئیں مگر پھربھی کشمیر کے معاملے پر ہم متحد ہے ‘پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور ہمیں خوشی ہے ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں‘کشمیر اور پاکستان کے در میان بنیادی مسئلہ کشمیر ہے اس کو اقوام متحدہ کی قرار داوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ‘ (ن) لیگ کی کر پٹ حکومت نہیں ریاست کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ‘نوازشر یف اگر پانامہ لیکس کی تحقیقات نہیں کروائیں گے تو انکو گھر جانا چاہیے ‘کر پشن کے خلاف احتجاج سے پاکستان بنیادی طورمضبوط ہوگا‘پانامہ لیکس کے معاملے پر رائے ونڈ مارچ میں شر کت کیلئے پورے ملک سے قافلے آئیں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان تر ین نے کہا کہ ہم پانامہ لیکس کی تحقیقات نہ ہونے کے خلاف رائے ونڈ مارچ احتجاج کر رہے ہیں اگرکوئی اپوزیشن جماعت ہمارے ساتھ احتجاج میں شر یک نہیں ہو ناچاہتے تو یہ ان کی مر ضی ہے کیونکہ جمہوریت میں ہر جماعت کو اپنے انداز میں احتجاج کر نا کا حق ہے پاکستان کے تمام مسائل کی وجہ سے ملک میں کر پشن ہے اور تحر یک انصاف ملک سے کر پشن کاخاتمہ اور شفاف احتساب چاہتی ہے مگر نوازشر یف اور انکی حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات کروانے کیلئے تیار نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کر نا تحر یک انصاف کا جمہو ری حق ہے اور پانامہ لیکس کے معاملے پر رائے ونڈ مارچ میں شر کت کیلئے پورے ملک سے قافلے آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میں جہا نگیر خان ترین نے کہا کہ (ن) لیگ تحر یک انصاف کے رائے ونڈ مارچ میں لوگوں کی شمولیت کو روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر یں گے مگر یہ خود حکمرانوں کے مفاد میں نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر (ن) لیگ اپنے گلوبٹو ں کو استعمال کر یں گے تو ہم بھی کمزور نہیں بلکہ (ن) لیگ کے غنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں مگر وزیر اعظم ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اس لیے ہم سڑکوں پر آئے ہیں ۔