سوئیڈن کے شہر میلمو میں بم دھماکہ و فائرنگ، متعدد افراد زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 26 ستمبر 2016 00:41

سوئیڈن کے شہر میلمو میں بم دھماکہ و فائرنگ، متعدد افراد زخمی

مالمو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25ستمبر۔2016ء) سوئیڈن میں ممکنہ طور پر دہشت گرد حملہ ہوا ہے۔ سوئیڈن کے شہر میلمو میں بم دھماکہ ہوا ہے جبکہ دھماکے سے کچھ دیر پہلے ہی فائرنگ بھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سوئیڈن کے شہر میلمو میں مقامی وقت کے مطابق 9 بجے زور دار بم دھماکہ سنا گیا ہے اس سے پہلے مقامی وقت کے مطابق 7 بجے کے قریب فٹ بال میچ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق کار میں سوار افراد نے 20 سے زائد گولیاں فائر کی اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مفرور افراد کی تلاشی شروع کر دی ہے۔ فائرنگ کے واقعہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔