Live Updates

تحریک انصاف کا بھارتی آبی جارحیت کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کا مطالبہ

بھارت آبی جارحیت سے ہمیں قحط سالی کا شکار کر نا چاہتا ہے حکمرانوں کو اپنی آنکھیں کھولنا ہوگی ‘چوہدری محمد سرور

پیر 26 ستمبر 2016 15:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 ستمبر۔2016ء ) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے حکومت سے بھارتی آبی جارحیت کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت آبی جارحیت سے ہمیں قحط سالی کا شکار کر نا چاہتا ہے حکمرانوں کو اپنی آنکھیں کھولنا ہوگی ‘بھارت ہر محاذ پر شکست کے بعد سندھ طاس معاہدے کے آڑ میں نئی سازشیں کر رہا مگر تباہی او ر ناکامی بھارت کے مقدر میں لکھی چکی ہے ،اس لیے اسکی تمام سازشیں اور ڈرامے ناکام ہوں گے ۔

تحر یک انصاف کے مر کزی راہنما اور سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھارت کی جانب سے سند ھ طاس معاہدے کو ختم کر نے کی دھمکیوں کی شدت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے ۔اس لیے حکومت پاکستان کو چاہیے وہ بھارت کی کسی بھی ایسی سازش کو ناکام بنانے کیلئے عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کر یں اور بھارت کو اس معاملے پر بھی منہ توڑ جواب دیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہر روز نئے ڈرامے اور سازشیں کر نے کی بجائے حقائق کو تسلیم کر لینا چاہیے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارت اگر امن اور سکون چاہتا ہے تو اس کو کل نہیں آج ہی مسئلہ کشمیر کو حل کر دینا چاہیے کیونکہ مسئلہ کشمیر کے حل میں جتنی تاخیر ہوگی بھارت کیلئے یہ اتنا ہی تباہ کن ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر صرف پاکستان اور بھارت ہی نہیں خطے کا بھی سب سے بڑا مسئلہ ہے اور جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا خطے میں امن کا قیام بھی ممکن نہیں ہوسکتا اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق بھارت جتنی جلد ی حل کر دیں گا یہ بھارت کیلئے بھی اتنا ہی فائدے مند ہوگا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات