لسبیلہ کی کان میں60گھنٹوں سے پھنسے دو چینی انجینئرز سمیت تین افراد کو نہیں نکالا جا سکا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 26 ستمبر 2016 15:39

لسبیلہ کی کان میں60گھنٹوں سے پھنسے دو چینی انجینئرز سمیت تین افراد کو ..

کوئٹہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 ستمبر۔2016ء) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی کان میں60گھنٹوں سے پھنسے دو چینی انجینئرز سمیت تین افراد کو نہیں نکالا جا سکا۔انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کنراج کی کان میں پھنسے افراد سات سو فٹ نیچے ہیں ،ریسکیو ٹیمیں چار سو فٹ گہرائی تک پہنچ چکی ہیں۔ امدادی کارروائیوں کیلئے چائنیزماہرین ٹیم کوطلب کرلیا۔

(جاری ہے)

حب کے علاقے کنراج میں دھودھر پروجیکٹ میں پھنسے2چینی انجینئرزاورمحنت کش کواب تک نہیں نکالاجاسکا۔پھنسے افرا دکو نکالنے کےلئے چینی ماہرین کی ٹیم بھی طلب کی گئی ہے۔ ایف سی اور لیویز فورس کی امدادی ٹیمیں کان میں چار سو فٹ تک پہنچ چکی ہے۔ ہفتہ کی صبح10بجے کان کنی کے دوران لفٹ کی چین ٹوٹنے کے باعث حادثہ پیش آیاتھا۔دھودھر پروجیکٹ میں کان سے زنک اور دیگر معدنیات کی تلاش کا کام کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :