سندھ طاس معاہدہ توڑنے کی صورت میں چین کا دریائے سندھ اور ستلج کا پانی بھارت جانے سے روکنے کا اشارہ

muhammad ali محمد علی پیر 26 ستمبر 2016 21:28

سندھ طاس معاہدہ توڑنے کی صورت میں چین کا دریائے سندھ اور ستلج کا پانی ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26ستمبر 2016ء) سندھ طاس معاہدہ توڑنے کی صورت میں چین نے دریائے سندھ اور ستلج کا پانی بھارت جانے سے روکنے کا اشارہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان کیخلاف سفارتی محاذ پر ناکامی کے بعد 56 برس پرانا سندھ طاس معاہدہ توڑنے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ توڑنے کی صورت میں چین پاکستان کے دفاع کیلئے میدان میں آ گیا ہے۔ بھارت کی آبی جارحیت کی صورت میں چین نے دریائے سندھ اور ستلج کا پانی بھارت جانے سے روکنے کا اشارہ دیا ہے۔ دریائے سندھ کا پانی روکنے سے بھارت دریا کے 36 فیصد بہاؤسے محروم ہو جائیگا۔

متعلقہ عنوان :