ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 26 ستمبر 2016 23:01

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26ستمبر 2016ء) ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے. تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کو زبردست دھچکا پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ نے پارٹی کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عبدالحکیم بلوچ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ عبدالحکیم بلوچ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقائدہ اعلان وزیر اعلی سندھ سے ملاقات کے دوران کریں گے۔ جبکہ وہ اپنی قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی استعفی دے دیں گے۔